لاہور(ٹی این ایس) ن لیگ کا آئندہ انتخابات میں پرانے سیاسی چہروں پر انحصار کا فیصلہ

 
0
46

 قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ آئندہ ماہ جنرل انتخابات کی ٹکٹوں کا اعلان کرے گا۔ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے اکتوبر میں پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی بورڈ کی صدارت شہباز شریف کریں گے جبکہ نواز شریف پارٹی قائد کے طور پر ٹکٹوں کی تقسیم پر توثیق کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پرانے سیاسی چہروں پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن حلقوں میں امیدوار کمزور ہے صرف وہاں نیا چہرہ اور مضبوط امیدوار لایا جائے گا۔مریم نواز، حمزہ شہباز، پرویز رشید اور اسحاق ڈار پالیمانی بورڈ میں شریک ہوں گے، امیر مقام، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ نزہت صادق، عشرت اشرف، کامران مائیکل، محمد زبیر بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوں گے، پارلیمانی بورڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا