پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی

 
0
380

اسلام آباد ،جنوری18(ٹی این ایس):قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف درخواست پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے نجکاری کا طریقہ کار طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد مبین نے نبیل کاہلوں ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن قومی ایئر لائن من پسند افراد کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔ درخواست گزار کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اپنی ایئرلائن ہے جو پی آئی اے کی مخالف ہے، وزیر اعظم نے پی آئی اے کو نجکاری کے ذریعے فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ خسارے کے نام پر قومی ایئر لائن کی نجکاری سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا، پاکستان اسٹیل ملز سمیت جن اداروں کی نجکاری کی گئی وہ آج تک خسارے میں ہی ہیں۔عدالت پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم دے۔