معزز مہمان ولی عہد کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا، وزیر اعظم کا اعلان

 
0
571

, سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی،پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا،اجلاس سے خطاب , عمران خان نے سعودی ولی عہد کے استقبال ، مصروفیات اور معزز مہمانوں کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا خود جائزہ لیا

اسلام آباد فروری 14 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معزز مہمان ولی عہد کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا،سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی،پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ جمعرات کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اعظم وزیر صدارت اجلاس ہوا ۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پر استقبال ، پاکستان میں مصروفیات اور معزز مہمانوں کیلئے کیے جانے والے دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آج پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ آسان ویزہ اور کاروبار کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔