اسلام آباد(ٹی این ایس) سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

 
0
44

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے معاملے پر آج الیکشن کمیشن میں تحری درخواست جمع کرائے گی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا آج الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دیں گے۔ مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کا فائنل ڈرافٹ تیار کر لیا گیا،

پی ٹی آئی اور ایس آئی سی وکلا ٹیم نے مشترکہ طور پر تحریری مراسلہ ڈرافٹ کیا۔سربراہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد ارکان کی سنی تحریک میں شمولیت کا مرحلہ تقریبا مکمل ہوچکا ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر آج الیکشن کمیشن جائیں گے۔