وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں اٹھال چوک مری روڈ پر واقع جہانگیر ٹریڈرز پر ڈکیٹی چھ رکنی ڈکیت گروہ نے ملازمین کو یرغمال بنا کر بیس ہزار روپے لوٹ لیے

 
0
433

اسلام آباد نومبر 24 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں اٹھال چوک مری روڈ پر واقع جہانگیر ٹریڈرز پر ڈکیٹی چھ رکنی ڈکیت گروہ نے ملازمین کو یرغمال بنا کر بیس ہزار روپے لوٹ لیے، ایس ایچ او بھارہ کہو نے مقدمہ درج کر کے علاقہ میں گشت بڑھا دی ،انجمن تاجران کے صدر راجہ شاہد دھنیال اور جنرل سیکرٹری نسیم عباسی ،مسلم لیگ ن ضلعی صدر راجہ وقار ممتاز ،ملک سجاد ،چہیرمین ملک اشتیاق ،سابق صدر تاجران بابر عباسی و دیگر درجنوں تاجران نے آی۔ جی اسلام۔آباد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے۔ مطابق گزشتہ رات سات بجکر ستاہیس منٹ ہر چھ رکنی اسلحہ سے لیس ڈکیت گروہ کے شہر اقتدار کے دیہی علاقہ بھارہ کہو کے مصروف ترین اٹھال چوک میں جہانگیر ٹریڈرز کے مالک و ملازمین کو گن پواہنٹ پر حراساں کر کے غلہ سے بیس ہزار روپے لوٹ لیے ،۔جہانگیر ٹریڈرز کے۔مالک کی۔ ہوشیاری سے قیمتی جانیں ضایع ہونے سے محفوظ رہی جبکہ جہانگیر ٹریڈرز میں۔ نصب ۔سی سی۔ ٹی وی کیمروں سے واقع کی فوٹیج بھی۔ پولیس کے حوالہ۔ کر دی گہی،ایس ایچ او بھارہ کہو انسپکٹر چوہدری ذولفقار نے TNSسے گفتگو میں کہا کہ چھ۔ موٹر ساہیکل سواروں نے ملکر وادات کی اور واقع کا مقدمہ درج۔ کر لیا گیا پولیس بہت جلد ڈکیتوں کو۔ پکڑ کر قانونی کاروای عمل میں لے گی