اسلام آباد پولیس نے دوران ہائیکنگ مارگلہ کی پہاڑیوں میں ٹریل فائیو جنگل میں راستہ بھول جانے والے بزرگ شہری نثار باجوہ کو تلاش کر لیا

 
0
344

اسلام آباد نومبر 23 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس نے دوران ہائیکنگ مارگلہ کی پہاڑیوں میں ٹریل فائیو جنگل میں راستہ بھول جانے والے بزرگ شہری نثار باجوہ کو تلاش کر لیا۔ پولیس کنٹرول کو بزریعہ فون اطلاع ملی کہ 61سالہ بزرگ شہری نثار باجوہ شہری ٹریل فائیو پر گیا جوکہ راستہ بھول گیا۔ نثار باجوہ اسلامک یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں۔ ایس ایچ او سیکرٹریٹ ارشاد ابڑو ، CRT ٹیمیں, ریسکیو 15 پولیس اور سیکرٹریٹ پولیس نے جنگل میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ٹیموں نے رات کی تاریکی کے باوجود سرچ آپریشن کے بعد شہری کو بحفاظت تلاش کرلیا
شہری اور اس کی فیملی نے اسلام آباد پولیس کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیموں کو شاباش