مولائے کائینات علی ابن ابی طالب مرکز و منبع علم و سخاوت ہیں حیدر کرارؑ کے دَر سے کبھی کوئی خالی ہاتھ نہیں گیا، سیّد عزیر علی شاہ کاظمی

 
0
231

اسلام آباد 01 مئی 2021 (ٹی این ایس): رسول خدا ﷺ نے غدیر کے موقع پر فرمایا تھا( جس کا میں مولا اُس کا علی ؑ مولا ) گویا نبی ﷺ نے بتا دیا نبوت کے بعد شہنشاہ ولایت علی ؑ ہوگا
19 رمضان المبارک کو فاتح خیبر ؑ ، شوہر بتول ؑ ، داماد رسول ﷺ کو عبدالرحمان ابن ملجم نے نماز فجر حالت سجدہ میں زہر آلود تلوار کا وار کیا
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) سیّد عزیر علی شاہ کاظمی مذہبی رہنما مکتبہ فقہ جعفریہ ساگری راولپنڈی نے شہادت ایام امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ©️©️” علی ؑ حق کے ساتھ ہے اور حق علی ؑ کے ساتھ ہے “(صحیح ترمذی)سیّد عزیر علی شاہ کاظمی نے کہا کہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شان میں ایک اندازے کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے ایک ہزار احادیث ارشاد فرمائیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” علی ؑ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے “( مستدرک الحاکم) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” علی ؑ کا ذکر عبادت ہے (کنزالعمال) خاتم النبین ﷺ نے فرمایا ” علی ؑ کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو موسیٰ ؑ کو ہارون ؑ سے تھی ( صحیح بخاری ) سیّد عزیر علی شاہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کل عَلم اِس کو دوں گا جو اللہ اور اِس کے رسول ﷺ کا محبوب ترین ہو گا “( صحیح مُسلم ) اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ” میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی اِن میں علی ؑ کی عدالت سب سے بہترین ہے ( کنزالعمال) رسول خدا ﷺ نے فرمایا” علی ؑ تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے “ ( کنزالعمال) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میں فرزندان آدم کا سردار ہوں اور علی ؑ عرب کا سرور ہے “
( مستدرک الحاکم) رسول خدا ﷺ نے فرمایا ”یوم خندق ضربت علی ؑ ثقلین کی عبادت سے افضل ہے “(( مستدرک الحاکم)
رسول اللہ ﷺنے فرمایا ” علی ؑ کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیئے جائیں “ ( مستدرک الحاکم)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” علی ؑ مجھ سے ہے اور میں علی ؑ سے ہوں “ ( مسند احمد ابن حمبل) سیّد عزیر علی کاظمی نے کہا کہ 19 رمضان المبارک مولا علی علیہ السلام مسجد کوفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کر رہے تھے جب عبدالرحمان ابن ملجم نے حالت مسجدہ میں زہر آلود تلوار کا وار کیا 21 رمضان المبارک کو مولا علی ؑ مرتبہ شہادت پہ فائز ہوئے