(اصغر علی مبارک)
اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزہ کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ایک ارب ڈالر قسط پر مذاکرت کیلئے آج پاکستان پہنچے گا اور اقتصادی جائزہ مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے۔ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط پر مذاکرت کے لیے آئی ایم ایف وفد آج3 مارچ بروز پیر پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا جب کہ اقتصادی جائزہ مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل تکنیکی اور پالیسی سطح میں ہوں گے، وفد آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ دوسری جانب، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پر مذاکرات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہے، حکومت اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہوں گے، جائزہ کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے، پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔ پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا، آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ علاوہ ازیں، آئی ایم ایف وفد پاور ڈویژن اور نیپرا حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا جب کہ آئی ایم ایف وفد کی صوبائی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پرمذاکرات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں