وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پولیس کارکردگی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ گراونڈ پر زیرو

 
0
275

اسلام آباد 01 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پولیس کارکردگی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ گراونڈ پر زیرو پولیس اسٹیشن کھنہ کی حدود میں موبائل و پرس سنیچنگ کی وارداتیں معمول بن گئی پولیس اسٹیشن کھنہ کی حدود غوری ٹاون سروس روڈ پر موبائل سنیچنگ کی روزانہ کا معمول ہے۔ گزشتہ روز اور آج بھی درجنوں شہریوں کو موبائل فونز اور جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ون 2 فائیو موٹر سائیکل سوار موبائل سنیچر سرعام واردات کرکہ فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس کاروائی شہریوں سے چھینے گیئے موبائل کے آئی ایم ای آئی لینے سے آگے نہیں بڑھتی۔ پولیس اسٹیشن کھنہ کی حدود میں موبائل اور پرس سنیچنگ روزانہ کا معمول ہے پولیس واقعات کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کرتی۔شہریوں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ
پولیس نے رہزانوں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے واقعات کو معمولی قرار دیکر رپٹ بھی درج نہیں کی جاتی۔ تازہ واقع میں غوری وی آئی پی کے فائننس سیکٹری منیر شاہ سمیت 3 شہری قیمتی موبائل اور جمع پونجی سے محروم ہو گئے