چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)کی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا

 
0
263

اسلام آباد 01 مئی 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)کی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ابتدائی طورپر تین سیکٹرزایف ٹین ،بلیو ایریا اور آئی ایٹ مراکز کاانتخاب کرکے واش رومز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔دوسرے مرحلے میں شہر کے تمام سیکٹرز میں خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے شہراقتدار میںخصوصی افراد کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انتظامیہ کوخصوصی افراد کے لئے واش رومزبنانے کی ہدایات جاری کی تھیں ،جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے تین سیکٹرز میں واش رومز بنانے کے فیصلے کے بعد تعمیر شروع کر دی گئی ہے ۔تینوں سیکٹرز میں لیڈیز و جینٹس خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنائے جا رہے ہیں ۔دوسرے مرحلے میں شہر بھر کے تمام مراکز میں واش رومز بنائے جائیں گے ۔ اس سے قبل بھی خصوصی افراد کی سہولت کے لئے تمام سیکٹٹرز کے مراکز میں ریمپس بنائے گئے تھے تاکہ مارکیٹس میں آسانی سے پہنچ کر کسی بھی دشواری کے بغیر خریداری کر سکیں ۔خصوصی افراد کے لئے 40جگہوں پر ریمپس بنائے جا چکے ہیں ۔