محمد نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کیلئے بے مثال جدوجہد کی اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) شروع کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ

 
0
428

اسلام آباد اگست 6(ٹی این ایس) : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کیلئے بے مثال جدوجہد کی اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) شروع کیا۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے سی پیک منصوبہ کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے عوام میں جا رہے ہیں جس کا گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا اور ان سے مکمل تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایپکس کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کرے گی۔