محمد نواز شریف سے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

 
0
450

اسلام آباد اگست 05.(ٹی این ایس )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اسلا م آباد میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی اورا ن سے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رکن قومی اسمبلی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے بھی محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔سیاسی حلقے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے محمود خان اچکزئی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہیں ہیں