انٹرنیشنل ڈارک ویب کا شکار 11 سال عدیل خان نامی بچہ بازیاب

 
0
352

اسلام آباد نومبر 23 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ کھنہ مرزا گلفراز،سب انسپکٹر قاسم ضیاءنے معہ ٹیم نے راولپنڈی پولیس کے باہمی تعاون سے مختلف  مقامات پر چھاپے مارے، مغوی  کے چچا  کی درخواست پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس بھتیجے کو ملزم سہیل ایاز کے ساتھیوں یونس وغیرہ  نے اغوا کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ کاروائی پر  مغوی عدیل خان  کو 24  گھنٹوں کے اندر اندر تلاش کر لیا۔ مغوی کے متعلق راولپنڈی تھانہ روات میں بھی اغواء کا مقدمہ در ج ہے, مزید تفتیش جاری ہے مغوی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ خاندان والوں نے پولیس کی کاوشوں کی بےحد تعریف کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا