شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا

 
0
296

لندن نومبر 23 (ٹی این ایس): صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیے اور جب ایک صحافی نے انساے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں میں کچھ ایسی گری ہوئی باتیں کیں جو انہیں زیب نہیں دیتی تھیں۔ صدر مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ ہی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچ چکے ہیں۔
جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا علاج شروع ہو گیا ہے۔ جب شہباز شریف لندن گئے اوراس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تو یہ چہ میگوئیاں ہونے لگیں کہ شاید اب شہباز شریف لندن میں لمبا عرصہ قیام کریں گے اور اُن کی پاکستان واپسی جلد ممکن نہ ہو سکے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے گزشتہ روز لندن میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ واپس پاکستان کب جا رہے ہیں تو اس پر شہباز شریف نے انتہائی برجستہ انداز میں قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ اگر آ پ کو میرا یہاں رہنا پسند نہیں، تو میں واپس چلا جاتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ میں موجود تھے۔ اس ملاقات کے بعد جب وہ اپارٹمنٹ سے باہر آئے تو انہوں نے میڈیا نمائندوں نے گھیر کر ان سے مختلف سوالات شروع کر دیئے۔ ایک صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ لندن میں کب تک قیام کریں گے تو انہوں نے بڑے شگفتہ انداز میں جواب دیا کہ اگر آپ کو پسند نہیں تو میں چلا جاتا ہوں۔ شہباز شریف سے ایک صحافی کی جانب سے نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو سات مرتبہ کارڈیئک انٹروینشن ہو چکی ہے۔