جناب! پہلے بھی لکھ چکا، یہ منصوبہ 260 ارب کی بجائے 50 سے 60 ارب میں مکمل کیا جا سکتاھے،خورشید احمد شا ہ کا وزیراعظم کو یاددہانی کا خط، حیدرآباد۔سکھر موٹروے پر شدید تحفظات کا اظہار

 
0
438

اسلا م آباد،دسمبر22(ٹی این ایس):قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شا ہ نے وزیراعظم کو یاددہانی خط لکھا ہے جس میں حیدرآباد۔سکھر موٹروے پر شدید تحفظات کا اظہارکیاگیا۔انہوں نے خط میں لکھاہے میں پہلے بھی آپکو لکھ چکا ہوں کہ یہ پاکستان کا مہنگا ترین منصوبہ ھے اپنے پہلے خط میں متبادل پلان بھی پیش کر چکا ھوں۔ جس میں یہ منصوبہ 260 ارب کی بجائے 50 سے 60 ارب میں مکمل کیا جا سکتاھے اور قومی خزانے کو تقریبا 200 ارب کی بچت ھو سکتی ھے۔مگر افسوس آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کی اہمیت نے مجھے پھر مجبور کیا ھے کہ میں آپکو اس پر دوبارہ یاددہانی کا خط لکھوں تا کہ ملکی خزانہ بچایا جا سکے۔امید ھے کہ آپ میری سفارشات پر ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے غور کریں گے ۔