لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی ڈراموں پر پابندی کالعدم قرار دے دی

 
0
451

لاہور جولائی 18(ٹی این ایس) : لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی ڈراموں پر پابندی کالعدم قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈراموں پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا بھارتی فلموں پر پابندی نہیں تو پھر ڈراموں پر کیوں، چیف جسٹس نے وکلاکے دلائل سننے کے بعدبھارتی ڈرامے نشر کرنے کی اجازت دیدی