بھارتی فوجی نے اپنے ہی ایک حاضر سروس میجر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا

 
0
438

سری نگر  جولائی18(ٹی این ایس): بھارتی فوجی جوان نے بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس میجر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میجر کو قتل کرنے کا یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں اُڑی سیکٹر میں پیش آیا۔ میجر نے فوجی جوان کو با رہا ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے منع کیا تھا۔ مقتول میجر شیکر ٹھاپا کا تعلق 71 آرمر رجمنٹ سے تھا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق میجر نے فوجی جوان کو تنبیہہ کی تھی کہ اگر اس نے حساس علاقہ میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا استعمال جاری رکھا تو اس کی شکایت کر دی جائے گی۔

فون ضبط کرتے ہی ٹوٹا ور دونوں میں بحث ہوئی اور فوجی جوان نے رات سوا بارہ بجے اپنی اے کے 47 رائفل کی گولیاں میجر کے جسم میں اُتار دیں۔ جس پر میجر شیکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میجر کا قتل کرنے والے جوان کی شناخت سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ آرمی کے ترجمان کے مطابق آرمی اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔