سنجے دت کی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کا پہلاٹریلر ریلیز

 
0
895

ممبئی اگست 10(ٹی این ایس) بالی ووڈ میں منا بھائی کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کے پہلے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، فلم کے ٹریلر کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے پہلے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ٹریلر میں سنجے دت کی شاندار اداکاری نے ثابت کردیا کہ وہ آج بھی اداکاری کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

فلم کی کہانی بدلے اور باپ بیٹی کے رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے ہر حد پار کرجاتا ہے ،سنجے دت نے یہ کردار اتنی خوبی سے نبھایا ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے، تقریباً 3 منٹ کے ٹریلر میں سنجے دت کی جاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے ، جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت اس فلم کے ذریعے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں لہٰذا یہ فلم سنجے دت کے دل کے انتہائی قریب ہے۔