کبھی نہیں کہا کہ میں نوازشریف کی گاڑی چلا کرلاہورجاؤں گا، چوہدری نثارعلی خان

 
0
564

اسلام آباد  : مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء چوہدری نثارعلی خا ن نے کہا ہے کہ کبھی نہیں کہاکہ میں نوازشریف کی گاڑی چلا کرلاہورجاؤں گا، حقیقت یہ ہے کہ 99فیصدسینئرلیڈرشپ ریلی میں شریک نہیں ہے،صرف مجھے ہی کیوں متنازع بنایاجارہاہے، ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمردردنہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ کے ترجمان نے کہاکہ کچھ دیرپہلے میراایک بیان چلتارہاجومیں نے دیاہی نہیں۔میڈیاکے چندحلقے خودہی میرے بارے میں بیان بنالیتے ہیں۔خبربناکرپھرخودہی میرے بارے میں تبصرے شروع کردیے جاتے ہیں۔کسی کونہیں کہاکہ کمرمیں دردکے باعث ریلی میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمردردنہیں۔

انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں کہاکہ میں نوازشریف کی گاڑی چلاکرلاہورجائیں گے،حقیقت یہ ہے کہ 99فیصدسینئرلیڈرشپ ریلی میں شریک نہیں ہے۔صرف مجھے ہی کیوں متنازع بنایاجارہاہے۔