امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا، مریم اورنگزیب

 
0
377

اسلام آباد جنوری 2(ٹی این ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے معاملے پر یکجا ہوجانا چاہیے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے پاس امریکی امداد کا تمام ریکارڈ موجود ہے، امریکہ کو حساس نوعیت کے معاملات ٹوئٹر اور اسے عوامی سطح پر زیر بحث لانے سے گریز کرنا چاہیے۔