پاکستان نے امریکہ کودھوکہ نہیں دیا،اس نے پاکستان کیساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، رحمن ملک

 
0
8270

اسلام آباد جنوری 2(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے امریکہ کودھوکہ نہیں دیا ٗ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو دھوکا نہیں دیا بلکہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کررکھا ہے ٗدہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا جس کے نتیجے میں ہمارا امن، انفرانسٹرکچر اور معیشت برباد ہوئی اور اس جنگ میں 75 ہزاروں جانوں کا نذرانہ دینا پڑا۔