نوازشریف نے کبھی غلط کام نہیں کیا اس کو کرپشن پر نہیں اقامہ پر سزا دی گئی ،ْعابد شیر علی

 
0
575

سرگودھا جنوری 2(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مخالفین نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس تو دکھائیں، نوازشریف نے این آر او کیا نہ آئندہ کریں گے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کبھی غلط کام نہیں کیا اس کو کرپشن پر نہیں اقامہ پر سزا دی گئی۔ مخالفین نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس تو دکھائیں، نوازشریف نے این آر او کیا نہ آئندہ کریں گے۔

شیخ رشید اور عمران خان بینکاک کے شعلوں کی فلم کے ہیرو ہیں،ْانہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سعودیہ میں ملاقاتیں پاکستان کی سا لمیت کیلئے ہوتی رہتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان فوج اور پولیس کے خون پر ضرب کاری ہے، امریکی دباو کی صورت حال میں پاکستان کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف اور وزیراعظم خاقان عباسی ترقیاتی کاموں کا دن رات افتتاح کر رہے ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شہباز شریف مذہبی جماعتوں کے احتجاج پر کہیں نہیں جا رہے، ہمیں ملکر دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ہمارے اندر ہی میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ مذہبی جماعتیں اور علماء کرام سے درخواست ہے کہ ملکی سالمیت پر ایک ہو جائیں ، اگر دھرنوں سے حکومتیں جانے لگ جائیں تو کوئی حکومت بھی نہ چل سکے۔2018 ء کے الیکشن میں تمام جماعتیں ملکر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں ملکی سالمیت پر یکجان ہو جائیں۔ نوازشریف آصف زرداری نہیں۔ جو این آر او کر کے آئیں۔ کرپشن اور سوئس بینکوں میں دولت رکھنے والوں نے این آر او کیا۔زرداری کی شکل پر این آر او لکھا ہے یہ ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ عمران خان اور آصف زرداری روتے رہتے ہیں۔ کارگردگی کے حوالہ سے بات نہیں کرتے۔

عمران خان نے کے پی کے میں کیا کام کیا کبھی قوم کو بتایا۔زرداری نے سندھ میں عوام کو کیا دیا۔ سب نوازشریف کیلئے رونا دھونا کرتے رہتے ہیں۔کبھی کسی نے ملک وملت پر بات تک نہیں کی۔عوام کو باتیں نہیں خوشحالی چاہئے جو صرف مسلم لیگ کا منشور ہے ہم نے ہمشہ ملکوملت کے لئے کام کیا اور کرتے رہیں گے۔یہی وجہ ہے کہ نواز سریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ وفاقی وزیر نے قبل ازیں خوشاب روڈ پر فیسکو کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور شکایات پر ازالہ کے لئے احکامات جاری کئے۔