راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ صدر واہ پولیس کی بہترین کارروائی،بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کا رکن گرفتار،کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد،گینگ گاڑیاں چوری کرتا اور کے پی کے لے جا کر فروخت کر دیتے،گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، پولیس کی بہترین حکمت عملی اور سیکورٹی انتظامات کی بدولت کار چوری و سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا گیا یے،شہریوں کے جان مال کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں جس کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے













