صدرمملکت ممنون حسین کا (نیوٹیک) کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا سے خطاب

 
0
452

اسلام آباد،مئی 04(ٹی این ایس):صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے مجموعی آبادی کے نوجوانوں پر مشتمل 60 فیصد حصہ کو بیروزگاری سے نکال کر صحت مندانہ راستوں پر گامزن کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کامیاب ماڈل تیار کردیا ہے جس سے دنیا بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم بین الاقوامی برادری سے سیکھنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا خطہ، خاص طور پر پاکستان تاریخ کے ایک شاندار موڑ پر کھڑا ہے جس کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل میں ترقی اور خوش حالی کے ایک شاندار دور کی ابتدا ہونے جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی ترقی کے اس نئے عہد کے تقاضوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے اور سمجھتا ہے کہ نئے دور میں متعارف ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز ، کاروبار اور خدمات کی فراہمی کو بھی ان پروگراموں میں خصوصی طور پر پیش نظر رکھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے تربیتی پروگراموں میں تعمیرات، سروسز، مہمان داری اور خاص طور پرچینی زبان سکھانے کے پروگرام شامل ہیں جو ہمارے بہترین مستقبل کی غمازی کرتے ہیں۔