مانسہرہ میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا  گیا

 
0
616

پشا ور،مئی 04(ٹی این ایس): تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے قتل و غارت اور تشدد کے واقعات پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ مانسہرہ میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا  گیا۔ واضح رہےخیبر پختونخوا میں سال 2015 سے اب تک 57 خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منی جو زہرش کا چیلا تھی ۔آج ایک منگنی کی تقریب پر گئی تھی جہاں پر ایک شخص نے بد معاشی کرتے ہوئے خواجہ سرا کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اسکو ماتھے پر گولی مار دی۔ جس سے خواجہ سرا زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقامی لوگوں نے قاتل کو پولیس کے حوالے کیا جو بعد میں فرار ہو گیا۔