منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

 
0
567

پشاور اپریل 24(ٹی این ایس): کور کمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے کہا ہے کہ منظورپشتین اور ان کے ساتھی ملاقات کے لئے آنا چاہیں، تو دروازے کھلے ہیں.تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ منظورپشتین اوردیگر سے سرکاری سطح پرمذاکرات جاری ہیں، پی ٹی ایم سےمذاکرات کاایک دورہوچکا ہے.

لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں.انھوں نے کہا کہ کچھ غیر ملکی میڈیا پی ٹی ایم کوورغلانے میں کردارادا کررہا ہے، قبائلی علاقےصوبے میں ضم نہ ہونے سے مسائل ہورہےہیں.انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے منظم و مربوط آپریشن کرتے ہوئے پشاور میں داعش، بھتا خوری کا نیٹ ورک ختم کردیا گیا ہے، قبائلی علاقوں، کے پی کے میں چیک پوسٹیں مرحلہ وارختم کی جارہی ہیں، جس سے صورتحال میں واضح بہتری آئے گی.انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سےدہشت گردافغانستان منتقل ہوچکے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں.