عثمان ڈار اور عمر ڈار کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع

 
0
113

اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عثمان ڈار ، عمر ڈار اور خاتون تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزمان تعاون نہیں کر رہے ،عدالت نے ملزمان کو تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع کردی اور سماعت ملتوی کردی۔