بچوں کی برہنہ وڈیو اور فوٹو بنا کرجنسی زیادتی اور ہراساں کرنے والے گروہ کے گرفتار سرغنہ 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ میں جیل روانہ

 
0
8300

بدین مارچ 09 (ٹی این ایس): بچوں کی برہنہ وڈیو اور فوٹو بنا کرجنسی زیادتی اور ہراساں کرنے والے گروہ کے گرفتار سرغنہ دھنی بخش شیدی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ میں جیل روانہ کردیاگیا۔ گرفتار ملزم پر اس سے قبل بھی زیادتی زنا کے علاوہ دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں.تین روز قبل بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کے الزام میں بدین پولیس نے ملزم دھنی بخش شیدی کو گرفتار کر کہ کا مقدمہ درج ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا پولیس کے کمزور موقف کے باعث عدالت نے گرفتار ملزم دھنی بخش کو چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا.تفصیلات کے مطابق پولیس نے بچوں سے زیادتی اور حراساں کرنے کے الزامات میں ملوث ملزم دھنی بخش شیدی کو گرفتار کر کہ ملزم کے خلاف بدین ماڈل تھانے میں بچوں کے والد غلام سرور شیخ کی فریاد پر ایف آئی آر درج کر کی ملزم دھنی بخش شیدی کے خلاف اس سے قبل بھی بچوں کو حراساں اور زیادتی کا شکار بنانے کے علاوہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج ہیں پر ملزم بچوں کو بلیک میل کر کہ حاصل کرنے والی رقم کا ایک بڑا حصہ پولیس کو رشوت دے کر گرفتاری اور کاروائی سے محفوظ رہا ملزم دھنی بخش نے چند روز قبل بھی دو بھائیوں کو مارنے اور نقصان پہچانے کی دھمکیاں دینے وار حراساں کر کہ باری باری موقع ملنے پر برہنہ کر کہ زیادتی کرنے کی کوشش کی بچوں کی مذاحمت اور شور مچانے پر ملزم دھنی بخش کی حوس کا نشانہ بننیسے بچ گئے بچوں کا اپنے گھر والوں کو واقع کی تفصیل سے آگاہ کرنے پر بچوں کے ماں باپ رشتیداروں محلہ داروں اور شہریوں نے موقع پر پہنچ کر سخت احتجاج کیا اور ملزم کے ٹکانے کا گہرا کیا ملزم موقع سے فرار ہونے پر کامیاب ہو گیا بچوں کے والدین اور محلہ داروں نے دیگر شہریوں کے ہمراہ پولیس کو زبانی اور تحریری شکایت سے آگاہ کیا اور درخواست دی پولیس کی بھروقت کاروآئی نہ ہونے پر ملزم نے اس کے پاس موجود بچوں کی برہنہ وڈیو اور فوٹو ضائع کر دئے زیادتی کی کوشش کا شکار بچوں کے ماں باپ محلہ داروں اور شہریوں نے ایس ایس پی حسن سردار نیازی سے ملاقات کر کہ تمام تر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ہماری زندگی عزاب بنائی ہوئی ہے ہمارے بچوں بچیوں کو اسکول اور گھر آتے جاتے تنگ کرنا معمول بنا رکھا ہے جو مصوم بچے اس کے ہتھے چڑجاتے ہیں ان کو مختلف ہتھکنڈوں سے حراساں کر کہ زیادتی کا شکار بنانے کے لئے کوشش کرتا ہے اور ملزم گلی میں کھڑی ہماری موٹرسائیکل بھی چوری کر کہ غائب کر دی ہے اور دھمکی دی ہے کہ میرے خلاف زبان بند رکھو تو موٹرسائیکل واپس کروں گا وانہ نہیں.شہریوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے بچوں کو گھروں کے اندر تک محدود کر لیا ہے اسکول بھی نہیں جاتے شہریوں کی شکایت پر ایس ایس پی نے پولیس کو ملزم کے خلاف کاروائی اور متاثرین کو تحفظ فرہم کرنے کی سخت ہدایت پر بدین پولیس نے ملزم دھنی بخش کے خلاف مقدمہ درج کر کہ ملزم کو گرفتار کر لیا وضع رہے کہ بچوں سے زیادتی ان کو حراساں اور بلیک میل کرنے کے کئی واقعقات میں ملزم شامل ہے پر بچے اور ان کے والدین بدنامی کے باعث سامنے آنے کو تیار نہیں متاثرہ بچوں اور والدین کے مطابق شکایت اور اطلاع کے باوجود پولیس ملزم کو نہ ہی گرفتار کرتی ہے اور نہ ہی اس کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار ہے اور ملزم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اس خوف سے متاثرہ بچے اور ان کے والدین سامنے انے کی جرات نہیں کرتی.