بلاول کی تقریر کے بعد ہمیشہ نیب کو غیرمعمولی تکلیف ہوتی ہے، نفیسہ شاہ، نیب سلیکٹڈ وزیراعظم کا سیاسی ہتھیار بننے سے گریز کرے، پی پی پی رہنما کا بیان

 
0
415

اسلام آباد مارچ 09 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے بعد ہمیشہ نیب کو غیرمعمولی تکلیف ہوتی ہے، نیب سلیکٹڈ وزیراعظم کا سیاسی ہتھیار بننے سے گریز کرے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوال کیا کہ نیب علیمہ خان کو نوٹس کیوں نہیں دیتا حالانکہ علیمہ خان کے خلاف چندہ چوری اور منی لانڈرنگ کا کیس بنتا ہے۔نیب صرف سندھ میں سرگرم ہے جبکہ پنجاب اور کے پی میں بھیگی بلی بنا ہوا ہے۔ نیب کے پاس کے پی میں میگا کرپشن کے ثبوت موجود ہیں مگر وہ کارروائی تو دور کی بات نوٹس جاری کرنے کی بھی جرا ت نہیں کررہا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری پر الزامات لگانے سے قبل عمران خان اپنے والد کی تاریخ یاد کرے جنہیں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملازت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کردارکشی کی مہم پرانی ہے جھوٹی کہانیاں گھڑنے والوں کا مقدر مایوسی اور شرمندگی ہے۔