میڈیاادارہ میں جاری شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنزکے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے، چیئرمین نیب

 
0
1206

اسلام آباد جنوری 07 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نیب میں جاری تحقیقات کیلئے افراد کو مقررہ وقت پر بلائیں اور پوری تیاری، شواہد اور اخلاق سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی بصورتِ دیگر متعلقہ ڈی جی نیب ذمہ دار ہو گا۔ نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ نیب میں جاری شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنزکے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ نیب سے متعلق ہر خبر کی تصدیق ترجمان نیب سے کی جائے۔ نیب بے بنیاد اور حقائق کے منافی خبروں اور قیاس آرائیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔