اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم جدید علوم کو عام آدمی تک پہنچانے کی ایک جستجو کر رہے ہیں اس کام میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ اے آئی اور سائبر سکیورٹی پر جو جدید ٹیکنالوجی دنیا میں موجود ہے اس کو سیکھیں۔ انہوں نے یہ بات راول ایڈیٹوریل میں منعقدہ اے آئی اور سائبر سکیورٹی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ چیئرمین پارٹی سے وینا حسین۔ ارشد قاضی اور دیگر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ملاقات بھی کی۔ چیئرمین پارٹی کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں افراد کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔اے آئی او سائبر سکیورٹی پر سیمینار سے طلبہ و طالبات نے سوال و جواب کی نشست میں بنیادی اہمیت کے سوالات بھی پوچھے اور ان کے سوالات کے مفصل جواب بھی دیے گئے۔ ان تقریبات سے اپنے خطاب میں چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات اور نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور میں روایتی تعلیمی نظام کی بجائے جدید تعلیمی نظام کا حامی ہوں۔ اور ہماری پارٹی اپنے منشور اور بیانیہ میں بھی اس بات کو سب سے پہلے رکھے ہوئے ہے ۔اور ہم اس پر عمل بھی کریں گے اور اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم ان شعبوں میں ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔













