الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان
کے وکیل بابر اعوان اور ن لیگ کے وکیل محسن شاہ نواز رانجھا کے درمیان تلخ کلامی ۔ دوران سماعت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ یہی صورت حال ہے تو پمز کا بورڈ بنا دیں، پلستراگلے 6ماہ بھی نہیں اترتا نظرآرہا، پلسترصرف عدالت کے لئے ہے، باقی سارے کام کررہے ہیں۔اس پر بابر اعوان نے طنز کے تیر چلتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پلسترڈیڑھ سال کے پلیٹ لٹس سے لمبا نہیں ہوگا، نہ ہی 50روپے کے بیان حلفی پروہ کہیں گے ،نہ کافی شاپ یا برگرشاپ پرمے فئیرمیں نہیں پھررہے، عمران خان کی حاضری ویڈیولنک کے ذریعے بھی ہوسکتی ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ سیاسی بات نہ کریں، جس پر بابر اعوان نے کہا کہ سیاسی بات آپ نے کی میں نے جواب دیا ہے۔