پی ٹی آئی احتجاج کیس،عمران خان کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد،سمن جاری کردیا

 
0
72

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کیس میں

عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 فروری کے لئے طلبی کے سمن جاری کردیا،عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری پر آرڈر جاری کردے گے ۔آج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس سماعت ہوا ، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جتنے میڈیکل دیے گئے ہیں وہ شوکت خانم کے ہیں، جو قانونی طور پر لیگل نہیں ہے، یہاں قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں پیدل چلتے نظر آئے، بار اعوان صاحب! عمران خان کی مستقل ضمانت پر دلائل دیں، عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے،عدالت نے عمران خان کی طبعی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 فروری کے لئے طلبی کے سمن جاری کردیے۔