شیخ رشید نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی

 
0
76

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ، سماعت 13 فروری کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت سے درخواست خارج ہونے کے بعد اب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، آصف زردای کے خلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، آصف زرداری نے کوئی شکایت نہیں کی، تیسرے فریق کی شکایت پر مقدمہ بنا، جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لئے پولیس کو میری ضرورت نہیں، مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، ضمانت منظور کی جائے۔