اولاد نرینہ کے خواہشمند وکیل کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، پہلی بیوی کے باثر خاندان نے اغواء کرنے کےلئے پرائیوٹ گاڑیوں میں سندھ پولیس بھیج دی

 
0
625

راولپنڈی، اپریل 02 (ٹی این ایس): اولاد نرینہ کے خواہش مند سندھ سے متعلق ایک سینئر وکیل کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی ہے۔
ٹی این ایس کے مطابق ذولفقار جمالی، جو ہائی کورٹ بار کے سینئر رکن بھی ہیں کےبااثر سسرالیوں نے سندھ پولیس میں اثرورسوخ کی بنیاد پر ان کے خلاف کئی ایف آئی آرز درج کروا دی ہیں۔

ٹی این ایس کو اپنی پریشاں حالی بتاتے ہوئے ایڈوکیٹ ذوالفقار جمالی نے کہا کہ انھیں اغوا کرنے کیلئے سندھ پولیس کے اہلکار پرائیویٹ گاڑی میں بغیر پنجاب پولیس کو اطلاع کیئے راولپنڈی پہنچ گئے۔
ذوالفقار جمالی نےکہا کہ انکی پہلی بیوی اور انکے بھائی جامشورو میں اسکی قیمتی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے سندھ پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔