کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں کی شرکت

 
0
463

سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں: فاروق حیدر
لندن میں 10000 لوگ جمع اورمسلہ کشمیر کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے کے لئے 14 اپریل کو بس کمپئن شروع کریں گے: لارڈ نذیر کا اعلان

اسلام آباد، اپریل 02 (ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع، شوپیاں اور دیالگام میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ہفتے کے روز صرف ایک دن میں 20 سے زائد نوجوانوں کو قتل کئے جانے کے خلاف پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں کی شرکت کی۔

 مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ آج ہماری مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہی ہیں، کشمیر یوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،آزاد کشمیر کے پنتالیس لاکھ لوگ اور 21 کروڑ پاکستانی انکے ساتھ ہیں۔
انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں اور سیاست سے الگ کر کے کشمیر کے مسئلے پر بات کریں۔

 احتجاجی مظاہرین سے رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں، بھارت کشمیر میں مظالم ڈھارہاہے،انھوں نے اس موقع پر لندن شہر میں 10000 کا مجمع اکٹھا کرکے مودی کیخلاف احتجاج کرنے اورمسلہ کشمیر کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے کے لئے 14 اپریل کو بس کمپئن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
کشمیریوں پر بھارت مظالم کے خلاف احجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہےاور اقوام متحدہ کو بھی کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیے۔
مظاہرین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے. پیلٹ اور بلٹ کا استعمال کر کے عوام کو اندھا اور مفلوج کیا جارہا ہے۔ بھارتی قابض افواج اور کٹھ پتلی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور ان قیامت خیز مظالم پر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار وں کی خاموشی نہایت افسوسناک ہے.