کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کرگئے

 
0
174

اسلام آباد 18 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کے ممتازدانشور اور کالم نگار اجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔ نماز جنازہ بعد نمازعصر وحدت کالونی گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔ ان کا انتقال اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 2 بجے ہوا۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔

وہ 16 ستمبر 1947ء کو موسیٰٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پرگورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ لاہور کےگورنمنٹ کالج اور ایف سی کالج کے ساتھ میانوالی میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

ڈاکٹراجمل نیازی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج لاہورکے میگزین ’راوی‘ سے بطور ایڈیٹر کیا جبکہ ماہنامہ ’پطرس‘ کے بھی ایڈیٹر رہے۔

وہ طویل مدت تک ’بے نیازیاں ‘ کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔ بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ رفعت نیازی ، دو بیٹے حسان خان نیازی، سلمان خان نیازی اور ایک بیٹی ہیں۔