نواز شریف شیڈول کے مطابق آج جمعہ 9بجے لاہور روانہ ہوں گے،آصف کرمانی

 
0
425

اسلام آباداگست8 (ٹی این ایس) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف شیڈول کے مطابق آج جمعہ 9بجے لاہور روانہ ہوں گے۔ شیڈول میں تبدیلی نہیں ہوئی،عوام کا فیصلہ ہے نواز شریف جی ٹی روڈ سے لاہور آئیں۔ نواز شریف کو سکیورٹی عوام دیں گے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پروگرام کے مطابق آج صبح 9بجے براستہ جی ٹی روڈ لاہور روانہ ہوں گے۔ عوام نواز شریف کے دیدار کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی مل چکا ہے۔ میاں نواز شریف کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ ہے نواز شریف جی ٹی روڈ سے آئیں شریف کے محافظ عوام ہیں۔ سکیورٹی خدشات ہوتے ہیں اللہ کے بھروسے نکلیں گے۔ نواز شریف کی ریلی تو جہاں روکنا ہوا مشاورت سے روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین پریشان ہیں ، نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا ہے۔ نواز شریف کی محنت سے ملک میں دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔