اسلا م آباد ٹریفک پولیس نےن لیگ کی ریلی کے لیےٹریفک پلان جاری کر دیا

 
0
574

اسلام آباد اگست 8(ٹی این ایس)اسلا م آباد ٹریفک پولیس نےن لیگ کی ریلی کے لیےٹریفک پلان جاری کر دیا،پولیس زرائع کے مطابق ایکسپریس چوک سے ایف ایٹ ایکسچینج جانیوالےٹریفک کیلیےجناح ایونیوبند ہو گی،، بلیو ایریاسےآنےجانےوالاٹریفک سروس روڈفضل حق ،ناظم الدین روڈ استعمال کرے، ایکسپریس ہائی وے فیصل چوک سے کهنہ پل تک بند ہو گی،، کرال سے آنے والا ٹریفک کهنہ پل سے لہتراڑ روڈ سے مری روڈ جا سکے گا،، مری روڈراول ڈیم چوک سے فیض آباد تک بند ہو گا،، فیصل ایونیوسےراولپنڈی جانیوالاٹریفک مارگلہ روڈناینتھ ایونیواستعمال کرےگا،، آئی جے پی روڈ ناینتھ ایونیو سے فیض آباد تک بند ہو گا،، ناینتھ ایونیو اور کشمیر ہای وے مکمل کھلی رہے گی،، اسلام آباد:سیونتھ ایونیو مکمل کھلی رہے گی،، آبپاره سے سپر مارکیٹ آنے جانے والے چائنا چوک انڈر پاس استعمال کریں