اسلام آباد، پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کاروائی، 2گینگزکے 08ملزمان کوگرفتار ، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا

 
0
428

اسلام آباد   اگست8(ٹی این ایس): اسلام آبادسپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کاروائی، دو گینگزکے 08ملزمان گرفتار،گھر یلو ملازمہ کے روپ میں گھر وں میں کام کے بہانے وارداتیں کر نے والے 06رکنی گینگ کی05 ملزمات اور ایک ملزم گرفتار،8 تولہ طلائی زیورات مالیتی4لاکھ روپے برآمد، جبکہ اسلام آباد ہائی وے ،کشمیر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوا ر ہو کر گن پوائنٹ پر پرس،نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میںچھینے گیا 01 عدد موٹر سائیکل ،18عدد موبائیل فونز و پسٹل 30بور بمعہ 06روندبرآمد۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)ذیشان حیدر نے گھروں میں نوکرانیاں بن کرکام کے بہانے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اور ملزمات کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ، سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر طارق رئوف، اے ایس آئیز محمد اشرف ،ذوالفقار علی ، رانا تسنیم احمداور جوانوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے چھ رکنی گینگ کی پانچ ملزمات اور ایک ملزم کوبہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتارکر لیا، ملزمان میں مسما ة، سمیرہ بی بی عرف اللہ معافی زوجہ پرویز سکنہ چک نمبر53-GDنور شاہ ضلع ساہیوال،نسیم بی بی عرف عاصمہ زوجہ قاسم سکنہ چک نمبر41-GDخطرناک موڑ ضلع اوکاڑہ،محمد قاسم ولد امیر علی سکنہ چک نمبر41-GDخطرناک موڑ ضلع اوکاڑہ ،فرزانہ بی بی زوجہ کالے خان ،مسماة شہلہ زوجہ شریف سا کنا ہا ئے گا ئو ں ہوتہ پرانا ضلع پاکپتن اورنازیہ عرف نازو زوجہ ریاض سکنہ چک نمبر612تاندلیانوالہ ضلع فیصل آبادشامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے 08تولے طلائی زیورات مالیتی04لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات /ملزم مندرجہ بالانے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا:۔1۔مقدمہ نمبر104مورخہ25.04.17بجرم381/411/34ت پ تھانہ شالیمار ،اسلام آباد02۔مقدمہ نمبر119مورخہ03.06.17بجرم381/411ت پ تھانہ گولڑہ شریف گرفتار ملزمات /ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ پولیس ٹیم نے کا رروائی کر تے ہو ئے اسلام آ باد ہائی وے ،کشمیر ہائی وے اورIJPروڈ پر موٹر سائیکل پر سوا ر ہو کر گن پوائنٹ پر پرس،نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کے دو ملزمان محمد نذیر ولد الف خان ساکن پالس کوہستان حال کوہستان کالونی راولپنڈی اورمحمد بلال عرف مرزا ولد فرکس خان ساکن گلگت حال نواز کالونی کہوٹہ راولپنڈی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میںچھینا گیا موٹر سائیکل ،18عدد موبائیل فونز و پسٹل 30بور بمعہ 06روندبرآمد۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔۱مورخہ19.05.17کو ڈھوک اعوان GTروڈ علاقہ تھانہ سہالہ مسمی کاشف محمود سے مبلغ15ہزار روپے ،03عدد موبائلز اور رجسٹریشن بُک وغیرہ گن پوائنٹ پر چھینی جس کی نسبت مقدمہ نمبر135مورخہ21.05.17بجرم395ت پ تھانہ سہالہ درج رجسٹر ہوا۔ ۲مورخہ21.05.17 جدہ ٹائونGTروڈ ہائی وے علاقہ تھانہ سہالہ مسمی سید جواد شاہ سے 03عدد موبائل فونز، نقدی08ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھینی جس کی نسبت مقدمہ نمبر136مورخہ22.05.14بجر م392ت پ تھانہ سہالہ درج رجسٹر ہوا۔

۳مورخہ29.05.17کو اسلام آباد ہائی سے نزد کاک پُل علاقہ تھانہ سہالہ مسمی محمد یعقوب سی03عدد موبائل فونز،40ہزار روپے نقدی اورATMکارڈ وغیرہ گن پوائنٹ پر چھینے جس کی نسبت مقدمہ نمبر149مورخہ04.06.17بجرم392ت پ تھانہ سہالہ درج ہوا۔۴مورخہ17.05.17کو رات 11:00بجے IIIسٹاپ سوھان نزد اوجڑی کیمپ مسمی سیموئیل مسیح سے ہنڈا125موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھینا جس کی نسبت علاقہ تھانہ کھنہ سے مقدمہ درج ہونے کی بابت پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے ۔