راولپنڈی،حساس اداروں کی جانب سے نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کے موقع پرمری روڈ کا روٹ انتہائی خطرناک قرار

 
0
442

راولپنڈی  اگست8(ٹی این ایس): حساس اداروں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کے موقع پرراولپنڈی آمد ، مری روڈ پر جلوس کی قیادت اور مری روڈ کے روٹ کوانتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے اس جمن میں متعلقہ اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم مری روڈ پر ریلی کی صورت میں ریلی کو مستقل طور پر آئیر سرویلینس کے ذریعے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کی ریلی جڑواں شہروں کی انتظامیہ و پولیس کے لئے بھی ٹیسٹ کیس بن گئی ہے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ریلی میں آئیر سرویلینس کے ذریعے مانیٹرنگ کے دوران ہیلی کاپٹر میں سنائپر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اہم ملکی حساس ادارے ریلی میں دہشت گردی کی ممکنہ کاروائیوں سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کوخبردار کرچکے ہیںذرائع کے مطابق نوازشریف کی ریلی میں دہشت گردی کی کاروائی کا زیادہ خطرہ راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہورمیں ہو سکتا ہے ،موجودہ صورتحال کے تحت نواز شریف نے اپنے ذاتی سکیورٹی سٹاف کو ریلی میں اپنی سیکورٹی انتہائی سخت رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیںجبکہ نوازشریف کی گاڑی میں جدید جیمر سسٹم بھی نصب کئے گئے ہیںجبکہ مری روڈ پر ریلی کی صورت میں نواز شریف کے خطاب کے پروگرام کو آخری وقت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں قائدین میں مشاورت کے باوجود رات گئے تک کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا کہ نواز شریف کس جگہ پر عوام سے خطاب کریں گے