نئے پرموٹ ہونے والے انسپکٹر صاحبان کی ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی سے ان کے آفس میں ملاقات

 
0
359

راولپنڈی نومبر 12 (ٹی این ایس): نئے پرموٹ ہونے والے انسپکٹر صاحبان کی ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی سے ان کے آفس میں ملاقات۔ ایس پی سید علی نے پروموشن ملنے پر انسپکٹر صاحبان کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پوٹھوہار ڈویژن سے 4 سب انسپکٹر کی پروموشن ہوئی. تفصیلات کے مطابق پرموٹ ہونے والے انسپکٹرز میں امام شاہ، محمد امین، امیرزادہ اور مشتاق حسین شامل ہیں. اس موقع پر ایس پی سید علی نے کہا کہ اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے پہلے سے زیادہ محنت اور جستجو کے ساتھ کام کریں. عوام کی خدمت پولیس کی ترجیح ہے اپنی تمام تر صلاحیتں بروئے کار لاکر عوام کی خدمت کریں. نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹر صاحبان نے ایس پی سید علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے فرض شناس اور پروفیشنل پولیس آفیسر کے سایہ کام کرنے کا موقع مل رہا.