ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ نے امروز نیوجوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی

 
0
1339

راولپنڈی نومبر 12 (ٹی این ایس): ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ نے امروز نیوجوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سختی سے ہدایت ہوئی کہ تمام افسران و ملازمان الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ کسی بھی شخص کو واک تھرو گیٹ کے بغیر احاطہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ لیڈیز کی بزریعہ لیڈی پولیس سرچنگ کی جائے.
انچارج کو ہدایت ہوئی کہ سیکیورٹی پر تعینات جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرکے بریف کیا جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس کی موثر سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔