یونین کونسل 25، حکومتِ پنجاب کے عوامی مسائل پر توجہ کی عکاس

 
0
796

راولپنڈی،نومبر27 (ٹی این ایس): اب کے ٹی این ایس کی ٹیم نے یونین کونسل نمبر پچیس صادق آباد کا دورہ کیا۔راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی چودہ کی اس اہم یونین کونسل میں صاف پانی کی دستیابی اور سیوریج کی لائینیں نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ تھا جسے اب دور کیا جاچکا ہے۔نظر آتا ہے کہ علاقہ کے مسائل پر توجہ دی گئی ہے، گلیوں کی از سر نو تعمیر کی گئی ہے، سیوریج کی لائینوں پر بھی کام جاری ہے اسی طرح عوامی مقاصد کے کئی  کام کئے گئے ہیں۔اس کے لئے اہلِ علاقہ حکومت پنجاب اور بلدیاتی نمائیندوں کے معترف نظر آتے ہیں۔

ٹی این ایس  کے ساتھ اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مکین علاقہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مجموعی طور پر پورے راولپنڈی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس اپروچ کے تحت اس علاقہ کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ عوا​م کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس اور کارڈیالوجی ہاسپٹل سمیت شہر میں اہم منصوبے شروع کیے گئے جدید تعلیم کیلئے بھی ادارے بنائے گئے۔

چئیرمین یونین کونسل کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز محنت کی ہےاور  وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے عوام کے تمام مسائل پر خاصی توجہ دی۔یونین کونسل کے وائس چیئرمین نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جو بھی وعدہ کیا پورا کیا۔

عوام نے اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں خاص  طور پر شیخ رشید پر سخت  تنقید کرتے ہوئے انھیں شعبدہ باز قرار دیا۔