گوجر خان میں ٹرک کی مسافر بس کو ٹکر،8جاں بحق ، 24زخمی

 
0
342

راولپنڈی،  مارچ  05 (ٹی این ایس): تحصیل گوجر خان میں ٹرک کی مسافر بس کو ٹکر کے نتیجے میں8افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ٹرک نے مسافر بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 

 

ریسکیونے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
زخمی ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور 3بچوں سمیت 6 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثے میں زخمی اورجاں بحق ہونےوالوں کا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال سے بتایا جارہا ہے ۔