راولپنڈی(ٹی این ایس) سابق کمشنرکا اعترافی بیان واضح پیغام ,انتخابات شفاف تھے.

 
0
152

راولپنڈی( پریس ریلیز ) قومی اسمبلی حلقہ این اے56 راولپنڈی کےسابق امیدوار اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا اعترافی بیان واضح پیغام ہے کہ عام انتخابات منصفانہ آزاد اور شفاف تھے۔ سیاسی جماعتوں کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرناچاہیے الیکشن کمشن پاکستان نے شفاف انتخابات کرائے سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں دھاندلی کے حوالے سےسابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا اعترافی بیان سیاسی جماعت کا اصل چہرہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں حالیہ انتخابات کے امیدواروں میں سے ایک تھا عام انتخابات منصفانہ آزاد اور شفاف تھے عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف ایک قدم ہے راولپنڈی کے ریٹرننگ آفیسرزمشترکہ بیان کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر مثالی ایکشن لے۔۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کردار کشی کی مہم قابل مذمت ہے