راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ رتہ امرال سب انسپکٹر واجد بھٹی کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، موٹرسائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، 6 مسروقہ موٹرسائیکل و رقم 20 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل اظہر شاہ کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال سید علی کی سربراہی میں سب انسپکٹر واجد بھٹی پولیس کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 6 مسروقہ موٹرسائیکل و رقم 20 ہزار روپے برآمد ہوئی، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













