چونترہ پولیس کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
833

راولپنڈی جنوری 25 (ٹی این ایس): چونترہ پولیس کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس ذرائع کے مطابق
ایس ایچ او چونترہ عزیز اسلم کی سربراہی میں Si محمد عمر انچارج چوکی چکری نے بروقت ناکہ بندی کر کے ملزمان شہنشاہ خان اور ہدایت اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس پی صدر ضیاء الدین کی زیر نگرانی کی گئی۔ ملزمان اسلحہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔ ملزمان کی گاڑی سے 10 لاکھ روپے کیش،2 عدد ایس ایم جی، 03 عدد پسٹل 30 بور پش پشا (کلاشنکوف نما) اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی صدر راولپنڈی