آرمی چیف کا آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ

 
0
406

 فوج کو اپنے مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ہر ممکن تعاون دینے کی ہدایت

راولپنڈی، جولائی 19(ٹی این ایس):  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کو اپنے مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ہر ممکن تعاون دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سکیورٹی اور ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لئے پر امن ماحول ممکن بنایا جائے۔