یوسی پنتالیس راولپنڈی، اہلیان علاقہ شہباز شریف سے راضی مگر مقامی قیادت سے ناراض

 
0
675

راولپنڈی،نومبر 22 (ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر پینتالیس آریہ محلہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

ٹی این ایس کی ٹیم نے اس یونین کونسل کا دورہ کیا اور  مشاہدہ کیا کہ پنجاب حکومت اور بلدیاتی نظام کے امتزاج نے اس علاقہ میں کتنی تبدیلی لائی ہے۔

اہلیانِ علاقہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقی پسندانہ سوچ اور محنت و لگن کے معترف   ہیں ۔ کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب نے سب سے زیادہ صحت کے شعبے میں کام کیا راولپنڈی میں موجودہ دور حکومت میں تین بڑے ہاسپٹل بنائے، میٹرو بس سروس میں ایک عام شہری بغیر کسی پارٹی وابستگی کے بیس روپے میں سفر کرتا ہے۔ ہمارے علاقہ میں نئی گلیوں کی تعمیر بھی کی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے بعد یہاں کچھ علاقوں سٹریٹ لائٹس مہیا کی گئی جبکہ نئے فلڑیشن پلانٹس بھی بنائے گئے، بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دیے جائیں تو مسائل کے حل مدد ملے گی۔

تاہم ان میں اکثریت حکمران جماعت کی مقامی قیادت کو مسائل کے حل میں رکاوٹ بھی قرار دیتی ہے، انکا کہنا ہے  کہ  گیس کی عدم دستیابی کا مسلہ ابھی تک دور نہ ہونے کی دوشی مقامی قیادت  ہے جو نااہل ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ گرمی ہو یا سردی گیس کی عدم دستیابی ان کا بڑا مسلہ ہے۔ آ​ریہ محلہ راولپنڈی کی واحد یونین کونسل ہے جہاں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملے کی کارکردگی بھی مثالی نہیں ہے۔